وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے ایوان آزادی آمد ، شاندار استقبال ، گارڈز آف آنر پیش

01:34 PM, 11 Apr, 2025

منسک : وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچے، جہاں ایوانِ آزادی آمد پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے گلے مل کر ایک دوسرے کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بیلاروس کی افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا انہوں نے معائنہ کیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، جبکہ چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم اور صدر بیلاروس کے درمیان اہم ملاقات ہوگی، جس میں تجارت، معیشت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

مزیدخبریں