اسلام آبا د : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور عمان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمان میں تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور وہ عمان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد عمان میں بھیجے جائیں کے۔
عمانی سفیر نے پاکستانی کمیونٹی کی عمان کی ترقی میں کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں پرانے ہیں اور یہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔