نیویارک میں دریائے ہڈسن میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،6افراد جان کی بازی ہار گئے

10:39 AM, 11 Apr, 2025

نیویارک : نیویارک کے قریب جمعرات کی سہ پہر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ جیرسی سٹی کے قریب تقریباً 3:15 بجے ہوا۔

پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تین بچوں سمیت چھ افراد سوار تھے، بدقسمتی سے سب کی جانیں چلی گئیں۔ تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ نیویارک کے میئر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا خاندان اسپین سے تعلق رکھتا تھا، جو شاید یہاں سیر و تفریح کے لیے آیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہلے ہوا میں ہی دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا، اور پھر ملبہ بکھرتا ہوا دریا میں جا گرا۔ منظر دل کو ہلا دینے والا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لیکن کسی کو بچایا نہ جا سکا۔ حادثے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی، تاہم فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں