لاہور میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

09:59 AM, 11 Apr, 2025

لاہور : جمعہ کی صبح لاہور کے مختلف علاقوں میں اچانک بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ مال روڈ، گڑھی شاہو، مغلپورہ، لکشمی چوک، سمن آباد، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی، اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔

شہریوں نے موسم کا مزہ لیا، کئی لوگوں نے چھتوں اور کھڑکیوں سے بارش کو انجوائے کیا، کچھ جگہوں پر سڑکیں بھی گیلی ہو گئیں اور ٹریفک قدرے سست ہو گیا۔

ادھر قصور اور آس پاس کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور گجرات میں آندھی کے بعد بارش نے موسم میں خنکی گھول دی۔ خیبر پختونخوا کے بنوں اور کرک میں بھی بارش سے گرمی میں واضح کمی آ گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، لیکن ملک کے باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہی رہے گا۔

مزیدخبریں