ناقابلِ شکست جھارا پہلوان کی 35ویں برسی آج

02:43 PM, 10 Sep, 2026

لاہور: پاکستانی کشتی کے عظیم پہلوان اور رستمِ پاکستان جھارا پہلوان کو دنیا سے رخصت ہوئے 35 برس بیت گئے۔ جھارا پہلوان نے اپنے مختصر مگر شاندار کیریئر میں پہلوانی کے میدان میں ناقابلِ شکست رہ کر ملک کا نام روشن کیا۔

محمد زبیر عرف جھارا پہلوان نے 60 سے زائد ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا اور کسی مقابلے میں شکست کا سامنا نہیں کیا۔ 1979 میں جاپانی ریسلنگ لیجنڈ انوکی کے ساتھ مقابلہ جھارا پہلوان کے کیریئر کا اہم ترین مرحلہ ثابت ہوا۔

جھارا پہلوان معروف پہلوان خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ اسلم پہلوان کے صاحبزادے، بھولو پہلوان کے بھتیجے اور امام بخش پہلوان کے پوتے تھے۔ ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں رستمِ پاکستان اور فخرِ پاکستان کے خطابات دیے گئے۔

جھارا پہلوان 10 ستمبر 1991 کو صرف 31 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔ آج بھی انہیں پاکستانی کشتی کے نامور اور یادگار پہلوانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں