پاکستان اور ترکیہ کا فلسطین پر مشترکہ مؤقف برقرار رکھنے کا عزم

12:51 PM, 10 Sep, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ مؤقف اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا۔

گفتگو میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر برطانیہ کی پابندی کے فیصلے کی بھی حمایت کی گئی۔

اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے علاقائی معاملات پر سعودی عرب اور مصر کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں