حوثی حملے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

12:10 PM, 10 Sep, 2026

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب کی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حوثی حملے خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان نے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سجاد حیدر خان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے فورم پر ایک حل طلب مسئلہ ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متنازع قانون سازی کے ذریعے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں