سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اقدام، پنجاب حکومت نے ائیر لفٹ ڈرون متعارف کرا دیا

04:20 PM, 10 Sep, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے جدید ائیر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا ہے۔ یہ خصوصی ڈرون 200 کلوگرام وزن تک کا شخص اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ یہ ڈرون فوری طور پر ملتان بھیجا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریسکیو ممکن ہو سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ریسکیو آپریشنز میں تیزی، حفاظت اور رسائی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں روایتی طریقے ناکام ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں