وزیراعظم کا زرعی و موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان، سیلاب سے ایک ہزار اموات، پنجاب شدید متاثر

04:03 PM, 10 Sep, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے جس سے پاکستان تنہا نہیں نمٹ سکتا۔

وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں ہزاروں ایکڑ پر محیط فصلیں زیر آب آ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات صرف ماحولیاتی نہیں بلکہ معاشی اور سماجی بھی ہیں، اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید برآں، وزیراعظم نے چین میں حالیہ بزنس کانفرنس کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس نے پاک چین تجارتی تعلقات کو ایک نئی سمت دی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف مؤقف واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہادہشت گردی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اور پراپیگنڈا کرنے والے فتنوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔"

انہوں نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کی بدولت ہی آج پاکستان کے عوام آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں