مریم نواز کی عوامی خدمت، سیلاب زدگان کی مسیحا بن گئیں

03:50 PM, 10 Sep, 2025

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنی بے مثال خدمات پیش کی ہیں، جس کی عوام نے دل کی گہرائیوں سے تعریف کی ہے۔

مریم نواز ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہیں اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کیا۔ بے گھر خواتین اور بچے مریم نواز کو اپنے دکھوں کا مرہم اور مسیحا سمجھتے ہیں۔

متاثرین نے مریم نواز کو گلے لگا کر دعائیں دیں اور ان کی انتھک محنت کو سراہا۔ ان کے اس عوامی انداز نے انہیں نہ صرف سیلاب زدگان کے دلوں میں جگہ دی بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مریم نواز کی تعریف کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی خدمات اور جذبہ سیاسی حدود سے بالاتر ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں