پنجاب میں جدید ایئر لفٹ ڈرون سے ریسکیو آپریشنز میں نئی پیش رفت

12:54 PM, 10 Sep, 2025

لاہور : پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو بچانے کے لیے ایک جدید ڈرون حاصل کیا ہے جو 200 کلو وزن تک اٹھا کر مشکل اور خطرناک جگہوں سے لوگوں کو محفوظ مقام تک لے جا سکتا ہے۔

یہ ڈرون لاہور میں کامیاب ٹیسٹ فلائٹس کے بعد اب سیلاب زدہ جنوبی پنجاب، خاص طور پر ملتان میں استعمال کیا جائے گا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ مزید 10 ایسے ڈرون خریدنے کا بھی منصوبہ ہے تاکہ سول ڈیفنس کی استعداد بڑھائی جا سکے۔

یہ پاکستان کا پہلا ایمرجنسی ایئر لفٹ ڈرون ہے جو خاص طور پر ہنگامی حالات میں ریسکیو کے لیے بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ یہ ڈرون ان جگہوں پر بہت مددگار ثابت ہوگا جہاں روایتی طریقے سے پہنچنا مشکل ہو۔

انہوں نے سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ حقیقی فرنٹ لائن ہیروز ہیں جو انسانی جانیں بچانے میں مصروف ہیں۔ سول ڈیفنس میں رضاکار بننے کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں