ایشیا کپ 2025 کا آغاز: افغانستان نے ہانگ کانگ کو بڑی شکست دےدی

08:53 AM, 10 Sep, 2025

ابو ظہبی : ایشیا کپ 2025 کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے کر اچھا آغاز کیا۔ میچ ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی نے اچھی اننگز کھیلیں۔

ہانگ کانگ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 94 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ بابر حیات اور یاسم مرتضی نے کچھ اچھے رنز بنائے لیکن ٹیم کا کوئی اور کھلاڑی خاص کارکردگی نہ دکھا سکا۔افغانستان کے گلبدین نائب اور فضل الحق فارقی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج بھارت اور یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ 28 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں