پاکستان جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر مضبوط یقین رکھتا ہے ،بیرسٹر عقیل ملک

11:42 AM, 10 Sep, 2025

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے یوگنڈا میں ہونے والے 63 ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر مضبوط یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود ارادیت کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

عقیل ملک نے ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کی حفاظت جیسے نئے شعبوں میں ترقی پذیر ممالک کے کردار کو اہم قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب اور صومالیہ کے وزراء سے بھی ملاقات کی جہاں دو طرفہ قانونی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

مزیدخبریں