لندن سٹوڈیو میں لائیو نشریات کے دوران چوہے کی انٹری، ویڈیو وائرل

10:45 PM, 10 Oct, 2025

لندن: الجزیرہ کے لندن اسٹوڈیو میں لائیو نیوز نشریات کے دوران اچانک ایک چوہا داخل ہوگیا، جس نے اینکر کو چونکا دیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق، لائیو نیوز کی نشریات کے دوران جب اینکر کیمرے کی طرف متوجہ ہو کر خبریں پڑھ رہی تھی، اچانک چوہا ان کے سامنے ڈیسک پر آ کر بیٹھ گیا۔ چوہا جیسے ہی اینکر کے سامنے آیا، وہ فوراً اپنی نشست سے اُٹھ کر دوسری طرف دوڑ گئیں اور چیخ پڑیں۔ اس اچانک حرکت سے چوہا بھی خوفزدہ ہو کر فوراً وہاں سے بھاگ نکلا۔

اینکر نے اس غیر متوقع واقعے کے بعد سکون کا سانس لیا اور ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے نشریات دوبارہ شروع کی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہا کتنی تیزی سے اینکر کے سامنے سے گزرا اور پھر فوراً باہر بھاگ گیا۔

مزیدخبریں