سلطان آف جوہر ہاکی کپ کا آغاز کل، پاکستان اور بھارت منگل کو روایتی حریفوں کی حیثیت سے آمنے سامنے ہوں گے

03:31 PM, 10 Oct, 2025

ملائیشیا:ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کل سے شروع ہونے والے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں دنیا بھر کی جونیئر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 21 سال سے کم عمر کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کل اپنا پہلا میچ میزبان ملک ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ کامران اشرف کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے جوہر بارو کے ہاکی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی ہے تاکہ میدان میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔

پاکستان کی ٹیم کا دوسرا میچ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف ہوگا، اور اس کے بعد سب سے زیادہ دلچسپی کا مرکز 14 اکتوبر کو ہونے والا میچ ہوگا، جس میں پاکستان اور بھارت اپنی جونیئر ٹیموں کے ساتھ ایک تاریخی مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ یہ میچ دونوں ممالک کے ہاکی کے شائقین کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے کہا کہ ٹیم نے صرف ایک پریکٹس سیشن کیا ہے لیکن اس دوران اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر میچ اہم ہوتا ہے، خاص طور پر افتتاحی میچ، اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بڑھے گا۔

مزیدخبریں