اوسلو: رواں سال کا نوبل امن انعام وینزویلا کی سیاسی رہنما ماریا کورینا مچاڈو کو دیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز اپنے ملک میں جمہوریت، انسانی حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد کے اعتراف میں دیا گیا۔
ماریا کورینا مچاڈو کئی سال سے وینزویلا میں سیاسی تبدیلی اور عوامی آزادیوں کے لیے سرگرم ہیں۔ نوبل کمیٹی کے مطابق انہوں نے مشکل حالات کے باوجود اپنی پرامن تحریک جاری رکھی اور لاکھوں لوگوں کو جمہوریت کی اہمیت کا احساس دلایا۔
اس سال نوبل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 338 امیدوار نامزد ہوئے تھے جن میں 244 شخصیات اور 94 تنظیمیں شامل تھیں۔یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی کو بھی 2014 میں بچیوں کی تعلیم کے حق میں جدوجہد پر امن کا نوبل انعام ملا تھا، اور وہ اس وقت صرف 17 سال کی تھیں۔