سی ایس ایس 2024 کے تحت 364 اسامیاں مختص، ایف پی ایس سی کا اعلان

12:59 PM, 10 Oct, 2025

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2024 کے لیے مختص کی گئی اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ کمیشن کے مطابق مختلف وفاقی محکموں میں اس سال 364 آسامیاں بھری جائیں گی جن میں 247 نئی اور 117 پچھلے سالوں سے خالی رہ جانے والی نشستیں شامل ہیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 214 نشستیں اوپن میرٹ پر، 32 خواتین کے لیے اور 118 اقلیتوں کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔

صوبائی بنیاد پر تقسیم میں پنجاب کو سب سے زیادہ 179 نشستیں دی گئی ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا کے حصے میں 48، بلوچستان کو 31، سندھ (دیہی) کو 32، سندھ (شہری) کو 29، سابق فاٹا کو 15، آزاد کشمیر کو 8 اور گلگت بلتستان کو 4 نشستیں ملی ہیں۔

ایف پی ایس سی کے مطابق امتحان کے نتائج کے بعد کامیاب امیدواروں کو میرٹ اور ترجیحات کی بنیاد پر مختلف وفاقی گروپس اور سروسز میں تعینات کیا جائے گا۔ ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS)، پولیس سروس، فارن سروس، انکم ٹیکس، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سمیت دیگر اہم وفاقی ادارے شامل ہیں۔

مزیدخبریں