اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 30 دہشت گرد ہلاک

08:52 AM, 10 Oct, 2025

راولپنڈی : خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو سخت جواب دیا ہے۔ پاک فوج کے مطابق، دہشت گردوں کی اس کارروائی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 دیگر بہادر جوان شہید ہوئے تھے، جن کا بدلہ فوج نے لے لیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی میں کارروائی کی گئی، جس میں 19 دہشت گرد مارے گئے۔ اس سے پہلے ایک روز قبل بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں 11 جوان شہید ہو چکے تھے۔

شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، اور دیگر شامل ہیں۔ پاک فوج ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور دہشت گردوں کو عبرتناک جواب دیتی رہے گی۔

مزیدخبریں