آئینی عدالتوں میں تمام صوبوں کی مساوی نمائندگی ہوگی، پیپلز پارٹی نے آئین کی کمی پوری کی: بلاول بھٹو

09:43 PM, 10 Nov, 2025

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ایک کمی اور کمزوری موجود تھی، جسے پیپلز پارٹی نے مشاورتی عمل کے ذریعے دور کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم بات چیت اور درمیانی راستہ اختیار کرکے کی جاتی ہیں، اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کے تحت اتفاقِ رائے سے فیصلے کیے۔

دوسری جانب، چیئرمین پیپلز پارٹی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔ ان کے پارٹی رہنماؤں اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

مزیدخبریں