27 ویں آئینی ترمیم عدالتی نظام میں بہتری کی جانب قدم ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

07:10 PM, 10 Nov, 2025

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر تمام سینیٹرز کو مبارکباد دی ہے۔

ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں آئینی عدالتوں کا نظام موجود ہے، پاکستان میں بھی عدالتی نظام میں بہتری کے لیے یہ ترمیم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس پاکستان سمیت تمام ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اصلاحات عدالتی ڈھانچے کو مؤثر اور متوازن بنانے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہیں۔

مزیدخبریں