خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 20 خوارج ہلاک

05:50 PM, 10 Nov, 2025

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 8 اور 9 نومبر کو دو کارروائیاں کیں، جن میں مجموعی طور پر 20 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

پہلی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ہوئی، جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ دوسری کارروائی درہ آدم خیل میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 12 خوارج مارے گئے۔

مزیدخبریں