لاہور:پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دی ہے، جس کے تحت 2 ہزار سی سی یا اس سے بڑی گاڑیوں کے مالکان کے لیے نئے قوانین نافذ کیے جائیں گے۔
نئی ترامیم کے مطابق، نمبر پلیٹس پر مٹی، کالاپیپر یا دیگر طریقوں سے نمبر چھپانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
جرمانوں کے اطلاق کے لیے ترامیم کی سمری پنجاب اسمبلی بھیج دی گئی ہے اور منظوری کے بعد یہ قوانین باقاعدہ نافذ ہوں گے۔