ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری، فیصل واوڈا نے وزیر اعظم کے اقدام کو سراہا

03:31 PM, 10 Nov, 2025

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کے استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جمہوری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مثبت اقدام اٹھایا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے وزیر اعظم کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعظم نے ایک عمدہ روایت قائم کی ہے، جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

خیبر پختونخوا کے نام کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ “ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا۔ مولانا  سے سیاست سیکھتے ہیں وہ ہمارے بڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اس ترمیم میں دم نہیں رہا، اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کریں۔ ستائیسویں ترمیم سے جمہوریت مضبوط اور ملکی دفاع مزید مستحکم ہوگا۔

مزیدخبریں