کراچی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے، اور کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 161,072 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن پر ہنڈرڈ انڈیکس 496 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 159,592 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔