وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر ایکشن؛ ڈم لوٹی انٹرچینج ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم

03:26 PM, 10 May, 2026

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہرِ قائد کے بنیادی ڈھانچے اور سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے فیلڈ دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شاہراہِ بھٹو کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے شاہ فیصل انٹر چینج سے کاٹھوڑ تک کے وسیع حصے پر جاری کام کی رفتار کو خود چیک کیا۔
ڈم لوٹی انٹر چینج کے معائنے کے دوران وزیراعلیٰ نے کام کو جلد از جلد نمٹانے کی ضرورت پر زور دیا اور انتظامیہ کو دو ٹوک ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر تمام ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور انجینئرز سے کام کی معیار اور مدت کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کراچی کے میگا پراجیکٹس کی بر وقت تکمیل کے لیے تمام رکاوٹیں دور کر رہی ہے۔

مزیدخبریں