'محافظ جاگ رہے ہیں'، جنگ میں بھی عوام پرسکون رہے، عظمیٰ بخاری کا پاک فوج کو خراج تحسین

01:53 PM, 10 May, 2026

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا اپنی افواج پر اعتماد ہی وہ طاقت ہے جس کی بدولت جنگ جیسے کڑے حالات میں بھی کسی شہری کے ماتھے پر شکن تک نہیں آئی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ معرکہ حق اس بات کا گواہ ہے کہ جب بھی بھارت نے جارحیت کی، پاک فوج نے اسے دندان شکن جواب دے کر دنیا کو اپنی ذہانت اور بہادری کا معترف بنایا۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین فوج کی موجودگی میں عوام خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جنگ کے دوران بھی کسی پاکستانی کے چہرے پر پریشانی نہیں تھی، کیونکہ سب جانتے تھے کہ ہمارے نڈر سپاہی سرحدوں پر سینہ سپر ہیں۔ پاک فوج کا جذبہ اور پیشہ ورانہ مہارت ملک کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی ضمانت ہے۔

مزیدخبریں