"آپریشن بنیانِ مرصوص": پاک فوج نے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا دی، عالمی سطح پر عسکری برتری کا اعتراف

12:03 PM, 10 May, 2026

راولپنڈی :پاکستان کی دفاعی تاریخ میں 'معرکہِ حق' ایک اہم سنگ میل بن کر ابھرا ہے، جس کی بازگشت دنیا بھر کے میڈیا پر سنائی دے رہی ہے۔ قومی و عالمی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ مسلح افواج نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو ایسی شکست دی ہے جو عسکری تاریخ میں برتری کی بہترین مثال ہے۔

پاکستانی شاہینوں اور جوانوں نے ثابت کر دیا کہ دفاعِ وطن کے لیے صرف ٹیکنالوجی نہیں بلکہ جذبہِ ایمانی اور پیشہ ورانہ مہارت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، اس جوابی کارروائی نے خطے میں بھارت کے تزویراتی غرور کو توڑ دیا ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ہر لحاظ سے ناقابلِ تسخیر ہے۔

مزیدخبریں