معرکہِ حق ایک جنگ نہیں بلکہ عہد تھا؛ بحرین، چین اور برازیل میں اوورسیز پاکستانیوں کا شہدا اور غازیوں کو سلام

11:51 AM, 10 May, 2026

اسلام آباد :معرکہِ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر سمندر پار پاکستانیوں کے جذبے دیدنی ہیں۔ بحرین میں مقیم پاکستانیوں نے بھارت کو للکارتے ہوئے دفاعِ وطن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ معرکہِ حق پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کا مظہر ہے، جنہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

برازیل میں منعقدہ تقریب میں شرکاء نے اس عزم کو دہرایا کہ "جہاں بھی ہوں، پاکستان ہماری پہچان ہے"۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی یہ تقریبات اوورسیز پاکستانیوں کی افواجِ پاکستان سے گہری وابستگی اور بے مثال حب الوطنی کی عکاسی کرتی ہیں۔

مزیدخبریں