افواجِ پاکستان اور قوم کا اتحاد ناقابلِ تسخیر ہے، معرکہِ حق نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے: مشعال ملک

11:24 AM, 10 May, 2026

اسلام آباد :حریت رہنما مشعال ملک نے 'معرکہِ حق' کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں اور پاکستانی قوم کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معرکہِ حق نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے جغرافیائی دفاع اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے ایک مضبوط اکائی کی صورت میں متحد ہے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ارضِ پاک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو کچلنے کی بھرپور طاقت موجود ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جانب سے پاکستانی افواج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا استحکام ہی تحریکِ آزادیِ کشمیر کی اصل طاقت ہے اور پوری قوم وطن کی حرمت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

مزیدخبریں