ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے حوالے سے مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع اب اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران روسی صدر نے مذاکراتی عمل میں امریکی سہولت کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب یہ معاملہ صرف روس اور یوکرین کے درمیان رہ گیا ہے۔
صدر پیوٹن نے انکشاف کیا کہ انہیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی آمنے سامنے ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ زیلنسکی سے اسی صورت میں ملاقات کریں گے جب ایک مستقل اور دیرپا امن معاہدہ طے پا جائے۔
روسی صدر نے علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ایران سے متعلق کشیدگی کے خاتمے کی امید ظاہر کی اور چین کے ساتھ تیل و گیس کے شعبوں میں ایک بڑے معاشی معاہدے کی نوید بھی سنائی۔ ماہرین کے مطابق صدر پیوٹن کا یہ بیان عالمی سطح پر جاری کشیدگی میں کمی اور امن کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی ثابت ہو سکتا ہے۔
یوکرین بحران کا حل قریب، روسی صدر کا دیرپا امن معاہدے کے بعد زیلنسکی سے ملنے کا اعلان
10:56 AM, 10 May, 2026