معرکہِ حق کی پہلی سالگرہ: وزیراعلیٰ سندھ کی یادگارِ شہدا پر حاضری، ڈاکیارڈ میں خصوصی تقریب

10:33 AM, 10 May, 2026

کراچی :کراچی ڈاکیارڈ میں 'معرکہِ حق' کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی شرکت کر کے شہدائے وطن کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کا آغاز انتہائی ادب و احترام کے ساتھ قومی ترانے سے کیا گیا، جس نے شرکاء میں جوش و جذبہ پیدا کر دیا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور ملک کی سلامتی و دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معرکہِ حق کے جانبازوں نے شجاعت کی نئی داستان رقم کی ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ تقریب میں عسکری قیادت اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

مزیدخبریں