اسلام آباد/ راولپنڈی: ملکی دفاع کے لیے تاریخ ساز ثابت ہونے والے 'معرکہِ حق' کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو میں فاتحانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کے اعلیٰ ترین عہدیداروں، صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے اپنے تہنیتی پیغامات میں اس فتح کو پاکستانی قوم کی بقا کی ضمانت قرار دیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ معرکہِ حق کی کامیابی کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کی حکمتِ عملی اور جرات مندانہ فیصلے وہ بنیاد بنے جس نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔ عسکری قیادت کی بروقت منصوبہ بندی نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
جی ایچ کیو میں جاری 'یومِ فتح' کی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی موجودگی نے دشمن کو مسلح افواج کے فولادی اتحاد کا پیغام دیا۔
قوم کا فخر، دشمن کی ہار: معرکہِ حق کے ایک سال پر صدر و وزیراعظم کا مسلح افواج کو سلام، فیلڈ مارشل کی جرات کو خراجِ تحسین
09:58 AM, 10 May, 2026