جنگ بندی پر اتفاق، پاکستان اور بھارت نے فوجی کارروائیاں روک دیں

06:00 PM, 10 May, 2025

نئی دہلی: خطے میں بڑھتی کشیدگی کے بعد بالآخر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

 بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے تمام تر فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا ہے، جس پر شام 4:30 بجے سے عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

وکرم مسری کے مطابق آج دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت ہوئی جس میں بری، بحری اور فضائی سطح پر فائر بندی پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مذاکرات کا دور 12 مئی کو طے پایا ہے، جس میں جنگ بندی کے طریقۂ کار اور نگرانی کے امور پر بات چیت ہو گی۔

بین الاقوامی سفارتی کوششوں، خاص طور پر امریکا کی ثالثی کے بعد یہ پیش رفت ممکن ہوئی ہے، جس سے خطے میں امن کی امید بڑھ گئی ہے

مزیدخبریں