اسلام آباد : آپریشن "بنیان مرصوص" کے تحت پاکستان کی جانب سے دشمن کو دی گئی فیصلہ کن ضرب صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہی، بلکہ بھارت کی معیشت کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی سٹاک مارکیٹ میں زبردست مندی چھا چکی ہے، اور اب تک دشمن کو 83 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہو چکا ہے۔ 13 بڑے صنعتی شعبوں میں سے 12 مندی کا شکار ہو چکے ہیں، جب کہ غیر ملکی سرمایہ کار بڑی تعداد میں مارکیٹ سے نکل رہے ہیں۔
اقتصادی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کیے گئے، تو بھارت کی معیشت مکمل بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی کا خمیازہ صرف میدان جنگ میں ہی نہیں بلکہ اقتصادی میدان میں بھی بھگتنا پڑ رہا ہے، اور یہ صرف آغاز ہے۔