اسلام آباد :پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آج شام قوم سے تاریخی خطاب کریں گے، جس میں وہ دشمن کے حملوں پر افواج پاکستان کے فیصلہ کن ردعمل اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔
وزیراعظم کا خطاب ایسے وقت میں ہونے جا رہا ہے جب بھارت کی جانب سے بار بار جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور پھر جوابی کارروائی میں دشمن کو بھرپور سبق سکھایا۔
اس سے قبل وزیراعظم نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کی اور ان کو آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی اور اس کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ پوری سیاسی قیادت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس قومی مقصد میں مکمل یکجہتی کا یقین دلایا۔