پاکستان کی جوابی کارروائی: بھارت کی اہم عسکری تنصیبات پر حملے، دو بھارتی جنگی طیارے تباہ

09:55 AM, 10 May, 2025

راولپنڈی :پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایئربیسز پر حملے کے جواب میں "آپریشن بنیان مرصوص" شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران پاکستان کی فضائیہ اور میزائل کمانڈ نے بھارت کی اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں بھارتی فوجی اہداف کی تعداد 20 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔اکستانی حکام کے مطابق، آپریشن کے دوران بھارت کے مختلف اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں شامل ہیں،برہموس میزائل ذخیرہ: مکمل طور پر تباہ۔اودھمپور ایئربیس: دفاعی نظام کو ناکارہ بنایا گیا۔پٹھان کوٹ، جالندھر، گجرات، راجستھان اور چندی گڑھ میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے، اور دونوں بھارتی پائلٹس کو زندہ گرفتار کر لیا۔ حکام نے اس کارروائی کو پاکستان کی فضائی حدود میں بھارت کے ناپاک ارادوں کا جواب دینے کے طور پر بیان کیا۔
پاکستان نے بھارتی جاسوس ڈرونز کو اپنی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں مار گرایا۔ لاہور اور پشاور کے قریب دونوں ڈرونز تباہ کیے گئے۔
پاکستان کی سائبر فورس نے بھارت کی اہم ریاستی مشینری کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ پاکستان نے بھارت کے 1744 ویب سرورز اور 10 اہم توانائی کے نظاموں کو تباہ کیا۔ اس کے علاوہ، انڈین ریلوے، دہلی گیس اور کشمیر پاور نیٹ ورک بند کر دیے گئے۔
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مزید جارحیت کی صورت میں پاکستان بھرپور اور فوری ردعمل دے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں