ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ؛ کینیڈا بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، دہشت گردی کا خدشہ

10:32 PM, 10 Mar, 2026

ٹورنٹو :کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس نے اس واقعے کو "قومی سلامتی" کا معاملہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے زاویے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹورنٹو کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں پیش آیا۔ 
ایک سفید رنگ کی گاڑی میں سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے قونصل خانے کی عمارت کے باہر رک کر متعدد گولیاں چلائیں اور فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے فائرنگ کے وقت عمارت میں عملہ موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ عمارت کے شیشوں اور مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
 کینیڈین پولیس اور رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) مشترکہ طور پر اس حملے کی تفتیش کر رہی ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول قبضے میں لے کر حملہ آوروں کی گاڑی کی تصویر جاری کر دی ہے اور عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ واقعے کے فوری بعد اوٹاوا اور ٹورنٹو میں واقع امریکی اور اسرائیلی سفارتی عمارتوں کے گرد حفاظتی حصار مزید سخت کر دیا گیا ہے اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں