ٹیکس چوری کا خاتمہ اور محصولات میں اضافہ: وزیراعظم کا ایف بی آر کو 'ٹاسک' جاری

05:30 PM, 10 Mar, 2026

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی معاشی استحکام اور ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر (FBR) کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے اور نظام میں اصلاحات لانے کا حکم دے دیا ہے۔
 وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ٹیکس چوری کے سدباب کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔محصولات (Revenue) میں اضافے کے لیے ایف بی آر کو نئے اہداف مقرر کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ ٹیکس وصولی کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جائے تاکہ انسانی مداخلت اور بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہو۔
وزیر اعظم کامزید کہنا تھا کہ    ملک کی ترقی کا دارومدار مضبوط معیشت پر ہے، اور معیشت کی مضبوطی کے لیے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ناگزیر ہے۔ ٹیکس چوری کرنے والے عناصر ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

مزیدخبریں