راولپنڈی : سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی اور اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ارندو اور کرم سیکٹر میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی یہ کارروائی انتہائی مؤثر اور نتائج خیز ثابت ہوئی ہے۔
پاک فوج نے ارندو اور کرم سیکٹر میں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کی اہم پوسٹوں اور مراکز کو نشانہ بنا کر انہیں مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اچانک اور شدید حملوں کے باعث بزدل افغان طالبان اور دہشت گرد اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کی یہ کارروائیاں انتہائی پیشہ ورانہ ہیں، جن میں صرف فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور ان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں کی نیٹ ورکنگ کو توڑا جا سکے۔ سیکیورٹی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کے تقدس اور شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی اور دشمن کے ہر وار کا جواب اسی قوت سے دیا جائے گا۔
دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا فیصلہ کن ایکشن: ’آپریشن غضب للحق‘ میں فتنہ الخوارج کے اہم ٹھکانے تباہ
04:47 PM, 10 Mar, 2026