نیویارک: اقوام متحدہ نے ایران میں لڑکیوں کے سکول پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ حملے میں طالبات کے جاں بحق ہونے کی خبریں انتہائی افسوسناک ہیں اور اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ڈوجارک نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں شہری انفراسٹرکچر پر حملے اور لوگوں کی نقل مکانی میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ توانائی کی تنصیبات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں اور تمام فریقین بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جائے۔