پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں کشیدگی کے باعث متاثر

12:20 PM, 10 Mar, 2026

کراچی/اسلام آباد: خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازوں کا آپریشن متاثر ہو رہا ہے اور آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانے والی 26 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ 10 پروازیں شیڈول کے مطابق ہیں۔ لاہور سے مشرق وسطیٰ کے لیے 18 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، اور اسلام آباد سے دبئی، ابوظہبی اور شارجہ جانے والی 20 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد تقریباً 1600 تک پہنچ چکی ہے۔

مزیدخبریں