ترک صدر کا آذربائیجان کے ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی اور تنازع بارے تبادلہ خیال

02:50 PM, 10 Mar, 2026

انقرہ/باکو: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر بات کی، جس میں ایران پر حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی اور تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ملک خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ گفتگو کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ بیلسٹک میزائل کا ایک ٹکڑا جو ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا، فضائی دفاعی نظام نے روک کر ناکارہ کر دیا۔صدر علیوف نے بھی اس واقعے پر ترکیہ کے اقدامات کی تعریف کی اور اظہار ہمدردی کیا۔

مزیدخبریں