مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کے بعد اسرائیل پر ایرانی حملے بڑھ گئے، تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ

10:39 AM, 10 Mar, 2026

تل ابیب/مشرق وسطیٰ: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کے بعد اسرائیل پر ایرانی حملے بڑھ گئے۔ تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں، دو مزید اسرائیلی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے بھی نشانہ بنے۔ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ چار امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کر دیے گئے۔

ایرانی حملوں کے دوران ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہوا، جس کے بعد آپریشن “ایپک فیوری” میں امریکی ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی یکم مارچ کو سعودی عرب میں ہونے والے حملے میں زخمی ہوا تھا۔

مزیدخبریں