جنگ کا فیصلہ ہم کریں گے، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہمارا حق ہے ، ایران

09:40 AM, 10 Mar, 2026

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے اختتام کا فیصلہ صرف ایران خود کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ کی ایران سے متعلق باتیں بے معنی ہیں اور خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے بھی نہیں۔ اگر امریکا اور اسرائیل حملے جاری رکھیں تو ایران خطے سے ایک قطرہ بھی تیل برآمد نہیں ہونے دے گا۔

ایرانی حکام نے مزید کہا کہ جو ملک اسرائیلی اور امریکی سفیروں کو نکالے گا، وہ آبنائے ہرمز استعمال کر سکے گا، اور ان ممالک کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی آزادی ہوگی۔

یہ بیان صدر ٹرمپ کے حالیہ دعوے کے بعد آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو چکی ہے اور ایران کے پاس صرف چند میزائل باقی ہیں۔

مزیدخبریں