ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم، فی تولہ 3 لاکھ 6 ہزار روپے پر برقرار

10:27 PM, 10 Mar, 2025

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت کاروباری ہفتے کے آغاز پر مستحکم رہی، اور فی تولہ سونا 3 لاکھ 6 ہزار روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج پیر کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت 10 گرام کے حساب سے 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے جبکہ 22 قیراط سونا 2 لاکھ 40 ہزار 491 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی، اور فی تولہ چاندی 3,388 روپے پر برقرار رہی، جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2,904 روپے تھی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا، اور فی اونس سونا 2,910 ڈالر کی سطح پر موجود رہا۔

مزیدخبریں