زیادہ یا کم نیند دماغی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے، تحقیق

09:13 PM, 10 Mar, 2025

لندن: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی بے ترتیبی دماغی بیماریوں جیسے الزائمر اور ڈپریشن کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق، سات گھنٹے سے کم یا زیادہ نیند لینا دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف واروک کے سائنسدانوں کے مطابق، زیادہ نیند لینا یا بہت کم نیند لینا دماغی بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔ سات گھنٹے سے زیادہ نیند لینے والے افراد میں الزائمر اور دیگر دماغی امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، جب کہ سات گھنٹے سے کم نیند لینا دل کی بیماریوں، موٹاپے اور ڈپریشن جیسے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ تحقیق "نیچر مینٹل ہیلتھ" جریدے میں شائع ہوئی ہے، جس میں 38 سے 73 سال کے تقریباً پانچ لاکھ افراد کی نیند کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کے نتائج سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بالغ افراد کے لیے سب سے فائدہ مند نیند سات گھنٹے تک ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف واروک کے پروفیسر جیانگ فینگ فینگ نے اس تحقیق کی قیادت کی۔ محققین کا کہنا ہے کہ نیند اور صحت کے درمیان گہرا تعلق ہے اور اس اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں