اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ایک اہم ملاقات طے ہو گئی ہے۔
اس ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی، جس میں حکومتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اتحادی جماعتوں کے دیرینہ مسائل پر بھی بات چیت کی توقع ہے۔ ملاقات کا مقصد حکومت کے اندرونی معاملات میں بہتری لانا اور اتحادیوں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا ہے۔