پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیز رفتار ترقی کا سلسلہ جاری

07:59 PM, 10 Mar, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا تسلسل برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 048 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 685 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھا ہے اور مارکیٹ میں پزیرائی کا رجحان برقرار ہے

مزیدخبریں