سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود میں کمی کی توقع

07:57 PM, 10 Mar, 2025

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں شرح سود میں کمی یا اسے برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ماہرین کے مطابق اجلاس میں شرح سود میں مزید کمی کا امکان ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی اور اقتصادی حالات میں بہتری کے تخمینے لگائے جا رہے ہیں، جو انٹرسٹ ریٹ میں کمی کی توقعات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

یہ اجلاس اس وقت منعقد ہو رہا ہے جب مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے پچھلے چھ اجلاسوں میں شرح سود میں مجموعی طور پر 10 فیصد کمی کی تھی۔ جنوری 2025 کے آخر میں پالیسی ریٹ کو 13 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد تک لے آیا گیا تھا۔

مزیدخبریں