انتساب

07:30 PM, 10 Mar, 2025

٭باب الصفا کے نام
٭صفا ومروہ کے نام
٭قاسم ابنِ رسول اللہ ﷺکے نام
٭عبداللہ ابن رسول اللہ ﷺکے نام
٭جناب حضرت ابراہیم ابن آقاﷺکے نام
٭جناب زینب بنت آقاﷺکے نام
٭جناب رقیہ بنت رسول اللہ ﷺکے نام
٭جناب ام کلثومؓ بنتِ رسول کے نام
٭جناب سیّدہ حضرت فاطمہ سیّدہ زہرہ طیبہ سلام اللہ علیہا کے نام
٭جناب زیدؓ بن حارثہ کے نام
٭حلف الفضول کے نام 
٭حجر اسود کے نام 
٭غار حرا کے نام، غار حرامیں گزری سرکار کریمﷺ کی ساعتوں کے نام۔
٭610عیسوی کی اُن عظیم ساعتوں کے نام جب حِرامیں پہلی وحی نازل ہوئی 
٭ ورقہ بن نوفل کے نام (جنہوں نے نبوت کی نشاندہی اور خوشخبری دی) 
٭حضرت ابوبکر صدیقؓ کے نام 
٭حضرت عمرؓکے نام
٭ حضرت عثمان غنیؓ کے نام 
٭حضرت علی المرتضیٰؓ
٭حضرت بلالؓ ابن رباح کے نام
٭ حضرت عمار بن یاسرؓ کے نام
٭تحریک اسلام کی پہلی شہید حضرت عمارؓ کی والدہ محترمہ حضرت سمعیہ کے نام
٭اسلام میں داخل ہونے والے سابقین اولین کے نام
٭دعوت سفر کے نام
٭کوہ صفا کی منادی کے نام
٭اُن فضاو¿ں کے نام جب پہلی بار کھلے عام سر کارﷺ نے دعوتِ اسلام دی
٭جناب حضرت خدیجة الکبریٰ ؓکی قربانیوں اور لامتناہی خدمات اور امت پر کیے گئے احسانات کے نام
٭حضرت ابو طالب کی کفار کے مقابلے میں آقاﷺ کی حمایت اور کفار کی دشمنی کا سامنا کرنے کے نام
٭نماز پڑھتے ہوئے آقاﷺ پر اونٹ کا اوجھ رکھا گیا دولت کدہ تشریف لانے کے بعد جب بچی سیّد النساءفاطمة الزہرہ پوشاک مبارک دھو رہی تھیں اور آنسو بھی رواں تھے، اُس صبر و استقامت اور شکر کے نام
٭اُن مبارک لمحوں کے نام جب سیّد الشہداءحضرت امیر حمزہؓ نے آقا ﷺسے ناشائستہ رویہ کے بدلے میں بدبخت ابو جہل کے سر پر قوس کی ضرب لگا کر موذی کو زخمی کیا اور قبول اسلام کا اعلان بھی
٭کفار مکہ کی طرف سے عتبہ بن ربیعہ کے ذریعے آقا کو دولت ، سرداری، بادشاہت اور معالجہ کی پیش کش پر سرکار کی طرف سے قرآنی آیات کی مسحور کن تلاوت فرمانے کی گھڑیوں کے نام
٭ ہجرت حبشہ کے مسافروں کے مقدر کے نام
٭حبشہ کے بادشاہ نجاشی کے نام
٭نجاشی کے دربار میں حضرت جعفر طیارؓ بن ابی طالب کی مسلمانوں کے وفد کی وکالت کے نام
٭نجاشی کے دربار اور فیصلہ کے نام
٭حضرت ارقم کے گھر اور حضرت ارقم ؓکے نام
٭حضرت ارقم کے گھر ایک دیئے کی لو میں سرکار کی محفل میں اکٹھے ہونے والے خوش قسمت ترین صحابہؓ کے نام
٭حضرت عمرؓ کے قبول اسلام کی ساعتوں کے نام
٭طفیل بن عمرو دوسی کے ایمان لانے کے نام
٭شعب ابی طالب کے باسیوں اور محصورین کے نام
٭شعب ابی طالب میں گزاری ہوئی ایک ایک گھڑی کے نام
٭مقاطعہ (کفار کی طرف سے بنو قریش اور بنو عبدالمطلب سے سماجی معاشی معاشرتی بائیکاٹ کا معاہدہ) کی تحریر چاک اور توڑنے والے، مطعم بن عدی، ابو لنحتری بن ہشام، زمعہ بن اسود زبیر اور ہشام بن عمرو اور زبیر کے نام
٭ہشام بن عمرو کی اس سعادت کے نام جو وہ شعب بنی ہاشم جو تین سال سے زائد عرصہ آقا کریمﷺ اور اُن کے خاندان کے قید رہنے کے بعد تاریخ میں شعب ابی طالب کہلائی اس شعب ابی طالب کے محصورین کو کفار مکہ سے چوری چھپے طعام اور ضروریات زندگی مہیا کرتے رہے۔ (جاری ہے)

مزیدخبریں